نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ روڈ فلائی اوور کا پچیس فیصد، پیکیج ٹو کا اناسی فیصد، پیکیج تھری اے کا بیاسی فیصد اور پیکیج تھری بی کا پچھتر فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
پشاور ناردرن بائی پاس منصوبہ آئندہ سال اکتیس جنوری تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔