کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک اہم اقدام کے تحت خیبرپختونخوا کی نئی حکومت ضلع مہمند میں کرکٹ اور والی بال کے گراؤنڈز تیزی سے تعمیر کر رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سولہ نئی کرکٹ پچز اور والی بال کے آٹھ گرائونڈز کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
منصوبے کے تحت کرکٹ کی چھ پچز اور والی بال کے تین گرائونڈز مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی سہولتوں کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے خیبر پختونخوا میں کھلاڑیوں میں کھیلوں کی کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔