بھارت میں بی جے پی کی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔
بھارتی جریدہ "دی ہندو" کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سے پہلے بھی پرتشدد جھڑپوں کے دوران 15 مکانات کو نذرِ آتش کیا گیا، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریاست میں پھیلی شدید دہشت کے باعث درجنوں شہری جنگلات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔