Wednesday, 21 October 2026, 03:58:44 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
October 20, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت :

اسلام آباد تیرہ ڈگر ی سینٹی گریڈ

لاہور بائیس

کراچی پچیس

پشاور انیس

کوئٹہ بارہ

گلگت آٹھ

مری نو

اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ، پلوامہ اور شوپیاں چھ، جموں سترہ اور لیہہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔