فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سید کمال کی سترہویں برسی آج منائی گئی۔
وہ انیس سو سینتیس میں میرٹھ میں پیدا ہوئے اور انیس سو چھپن میں خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئے ۔
سید کمال انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں مقبول فلمی اداکارکے طورپرابھرے۔ انہوں نے اسی سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے جبکہ انہوں نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا۔
انہیں انیس سو اڑسٹھ میں نگار ایوارڈ اور سن دو ہزار میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سید کمال دو ہزار نو میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔