Sunday, 04 October 2026, 05:18:28 am
 
ٹیلی ویژن اور سٹیج کے معروف اداکار عمر شریف کی پانچویں برسی
October 02, 2026

ٹیلی ویژن اور سٹیج کے معروف اداکار، شہنشاہ ظرافت عمر شریف کی پانچویں برسی آج منائی گئی۔

وہ انیس اپریل انیس سو ساٹھ کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

عمر شریف نے انیس سو چوہتر میں انیس سال کی عمر میں کراچی سے اسٹیج اداکار کی حیثیت سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

ان کے مقبول مزاحیہ اسٹیج ڈراموں میں بکرا قسطوں پہ اور بڈھا گھر پہ ہے شامل ہیں۔

عمر شریف نے انیس سو بانوے میں بہترین ہدایت کار اور بہترین اداکار کے قومی ایوارڈز حاصل کیے۔

وہ واحد اداکار تھے جنہیں ایک ہی سال میں چار نگار ایوارڈز ملے۔انہوں نے تین گریجویٹ ایوارڈز بھی حاصل کئے۔

عمر شریف کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

وہ دو ہزار اکیس میں آج کے روز جرمنی میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔