وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج کوئٹہ میں جناح پیپلز ماس ٹرانزٹ ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔
حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس شروع کر کے صوبوں میں سبقت حاصل کر لی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ سروس طلبہ، ملازمین، کاروباری افراد اور دیگر شہریوں کو سفر کی محفوظ، آرام دہ اور سستی سہولت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس کو بوستان اور مستونگ تک بڑھایا جائے گا، جبکہ ریلوے لائنز کو ایک سال کے اندر دو طرفہ آمدورفت کے لیے بہتر کیا جائے گا۔
ٹرین روزانہ کچلاک اور سریاب کے درمیان چلے گی اور اس روٹ پر سات اسٹیشن ہوں گے۔