Wednesday, 30 September 2026, 04:22:38 am
 
گوادر سمیت ساحلی و زرعی علاقے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، گورنر بلوچستان
September 28, 2026

بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر اور دیگر ساحلی علاقوںسمیت صوبے کے معدنی وسائل سے مالا مال اور زرعی علاقے ملک کی معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وہ کوئٹہ میں اکیسویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

گورنر نے روزگار اور نوجوانوں کیلئے ہنرمندی کی ترقی کے مواقع پیدا کرنے، معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سماجی انصاف کے تحفظ اور معاشی عدم استحکام سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اور پائیدار حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا۔