مستونگ کے علاقے کنک (Kanak) وادی میں سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں چوکی پرحملے کی بزدلانہ کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسزنے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور مزید 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے3 موٹرسائیکلوں سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔