Thursday, 24 September 2026, 04:48:52 am
 
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
September 23, 2026

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لئے گئے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد129 ہو چکی ہے۔