Thursday, 24 September 2026, 09:09:15 pm
 
بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال، کوئٹہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال میلہ سج گیا
September 24, 2026

ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا شاندار آغاز ہوگیا۔

چھٹے آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھر سے 81 ٹیمیں شریک ہیں۔

افتتاحی میچ میں بلوچ کلب نوشکی نے افغان کلب چمن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کرکے بھرپور داد سمیٹی۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ماہی گیری حاجی برکت رند ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

فٹبال گولڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 30 لاکھ، رنر اپ کو 15 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔