محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اور کوئٹہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی اٹھائیس
پشاور تئیس
گلگت بارہ
مری چودہ
اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور خشک جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں بائیس، لیہہ چار جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔