پاکستان کی معروف پسِ پردہ گلوکارہ نسیم بیگم کی پچپن ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
نسیم بیگم انیس سو چھتیس میں برطانوی ہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور پنجابی اور اردو فلموں کے لیے سیکڑوں گیت گائے۔
انہوں نے اپنی سریلی آواز کی بدولت بڑی شہرت حاصل کی۔
انیس سو پینسٹھ میں بھارت کے خلاف جنگ کے دوران نسیم بیگم ان گلوکاروں میں شامل تھیں جنہوں نے ملی نغموں کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ان کے گیت ''اے راہ حق کے شہیدو'' نے مسلح افواج اور قوم کا حوصلہ بڑھایا۔
وہ انیس سو اکہتر میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔