معروف پاکستانی فلمی اداکار یوسف خان کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
یوسف خان انیس سو تینتیس میں برطانوی ہندوستان کے علاقے فیروزپور میں پیدا ہوئے۔
انیس سو سینتالیس میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا اور قصور میں سکونت اختیار کی۔
یوسف خان کی پہلی فلم پرواز انیس سو چون میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ وہ طویل عرصے تک کردار نگار کے طور پر جانے جاتے رہے۔ انیس سو تہتر میں بنائی گئی اردو فلم ضدی میں انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کا پہلا موقع ملا۔
وہ انیس سو ستر کی دہائی میں پنجابی فلموں کے سپر سٹار ہیرو بن گئے۔
یوسف خان نے اردو، پشتو اور پنجابی زبانوں میں چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وہ دو ہزار نو میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔