Tuesday, 29 September 2026, 03:36:59 am
 
معروف اردو شاعر حمید نسیم کی اٹھائیسویں برسی
September 28, 2026

معروف اردو شاعر، ادیب اور براڈکاسٹر حمید نسیم کی اٹھائیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ سولہ اکتوبر انیس سو بیس کو ہماچل پردیش کے ضلع ڈلہوزی میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان کے بعدوہ پاکستان منتقل ہوکر ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے تک ترقی پائی۔

حمید نسیم کے شعری مجموعوں میں پانچ جدید شاعر، جستِ جنون اور گردِ ملال شامل ہیں۔

ان کی خودنوشت Quest for the Impossible کے عنوان سے شائع ہوئی۔

وہ انیس سو اٹھانوے میں آج کے روزانتقال کر گئے اور کراچی میں آسودہ خاک ہیں۔