Thursday, 24 September 2026, 03:54:59 am
 
معروف اردو شاعر اور براڈ کاسٹر تابش دہلوی کی بائیسویں برسی
September 23, 2026

معروف اردو شاعر اور براڈکاسٹر تابش دہلوی کی بائیسویں برسی آج منائی گئی۔

اُن کا شمار اردو ادب کے نمایاں کلاسیکی شعراء میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مسعود تابش کے نام سے انیس سو اکتالیس میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور نیوز ریڈر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔

وہ دو ہزار چار میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے اور سخی حسن قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔