معروف اردو شاعر رئیس امروہوی کی اڑتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ بارہ ستمبرانیس سوچودہ کو برطانوی ہندوستان کے شہرامروہہ میں پیدا ہوئےاورانیس سوسینتالیس میں پاکستان منتقل ہوگئے۔
رئیس امروہوی قطع نگاری کے اپنے منفرد انداز کی بدولت مشہورتھے۔
انہوں نے مابعد الطبیعات، مراقبے اوریوگا پرمتعدد تصانیف تحریر کیں ۔
وہ انیس سواٹھاسی میں آج کے روزانتقال کرگئے تھے۔