Tuesday, 22 September 2026, 03:47:04 am
 
معروف قوال مقبول احمد صابری کی پندرہویں برسی
September 21, 2026

معروف قوال مقبول احمد صابری کی پندرہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے انیس سو ستر کی دہائی میں اپنے بھائی غلام فرید صابری کے ہمراہ قوالی کا آغاز کیا اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔

مقبول احمد صابری نے ابتدائی طور پر موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری اور بڑے بھائی غلام فرید صابری سے حاصل کی ہے۔

''بھر دو جھولی میری یا محمد'' اور ''تاجدار حرم'' ان کی معروف قوالیاں ہیں جنہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی۔

انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

مقبول صابری دو ہزار گیارہ میں آج کے روز جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے تھے۔