Monday, 28 September 2026, 03:44:20 am
 
معروف گلوکار منیر حسین کی اکتیسویں برسی
September 27, 2026

معروف پس پردہ گلوکار منیر حسین کی اکتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

منیر حسین نے انیس سو ستاون سے انیس سو پینسٹھ تک اردو اور پنجابی فلموں کے لیے کئی سدابہار گیت گائے۔

فلم ہیر رانجھا کے لیے نور جہاں کے ساتھ ان کے گیت ’’ونجلی والڑیا‘‘ سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے ایک سو تریسٹھ فلموں کے لیے دو سو سترہ گیت گائے۔

منیر حسین کو پس پردہ گائیکی کے شعبے میں شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے دو ہزار انیس میں بعد از وفات ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

منیر حسین انیس سو پچانوے میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔