Thursday, 17 September 2026, 02:22:45 pm
 
معروف اداکار، مصنف اور شاعر افتخار قیصر کی نویں برسی
September 17, 2026

معروف اداکار، مصنف اور شاعر افتخار قیصر کی نویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے چالیس سال سے زائد عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن کے اردو، پشتو اور ہندکو ڈراموں میں اداکاری کی اور انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

افتخار قیصر طویل علالت کے بعد دو ہزار سترہ میں آج کے روز پشاور میں انتقال کر گئے تھے۔