Friday, 18 September 2026, 02:39:09 pm
 
معروف کلاسیکی گلوکار استاد امانت علی خان کی باون ویں برسی
September 18, 2026

معروف کلاسیکی گلوکار استاد امانت علی خان کی آج باون ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

وہ انیس سو بائیس میں برطانوی ہندوستان کے شہر ہوشیارپور میں موسیقاروں کے مشہور پٹیالہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔

وہ انیس سو اڑتالیس میں پاکستان منتقل ہو گئے۔

امانت علی خان غزل، راگ اور ٹھمری سمیت موسیقی کی تین اصناف میں مہارت رکھتے تھے۔

ان کی گائی ہوئی غزلیں ''انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام، مورا جیا نہ لگے اور دیگر غزلیں آج بھی سامعین کو مسحور دیتی ہیں۔

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔

وہ انیس سو چوہتر میں آج کے روز انتقال کر گئے اور لاہور میں مدفون ہیں۔