Tuesday, 22 September 2026, 03:47:33 am
 
پنجابی فوک گلوکار طفیل نیازی کی چھتیسویں برسی
September 21, 2026

پنجابی زبان کے فوک گلوکار طفیل نیازی کی چھتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ انیس سو چھبیس میں پیدا ہوئے۔

طفیل نیازی نے اپنے فنی سفر کا آغاز نوٹنکی تھیٹر پروڈکشن کے ساتھ کیا۔ اپنی سنگیت پارٹی کے ساتھ گائیکی کی طرف آنے سے پہلے انہوں نے معروف کلاسیکی ڈراموں سسی پنوں، ہیر رانجھا اور سوہنی ماہیوال میں کلیدی کردار ادا کیا۔

طفیل نیازی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

وہ انیس سو نوے میں آج کے روز اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔