انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دے کر ڈیجیٹل معیشت مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے آج کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر پہلے سے زیادہ مربوط اور مضبوط بنانا ہے۔