پاکستان نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہیٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جرائم پیشہ گروہوں سے نمٹنے کی فورس کی بروقت اور مکمل تعیناتی میں رکاوٹ بننے والے انتظامی مسائل کو حل کرے تاکہ ہیٹی کی قیادت میں سکیورٹی کی کوششوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔