موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو مقامی سطح پر حل تیار کرنے کی ترغیب دینے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کی امید اور جدید حل پیش کرنے والے رہنما ہیں۔
وزیر نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔