Saturday, 22 August 2026, 05:07:29 am
 
ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
August 21, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ا سلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، مظفرآباد اورگلگت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور انتیس

کراچی اورپشاور اٹھائیس

اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میںبیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ نو، پلوامہ اور بارہ مولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔