Saturday, 22 August 2026, 05:07:11 am
 
ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
August 20, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابقآئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، مظفرآباد اور کوئٹہ پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انتیس

کراچی اٹھائیس

پشاور ستائیس

گلگت چھبیس اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے ، تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں ستائیس، لیہہ دس، پلوامہ بیس اور شوپیاں میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔