وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا تاخیر خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے لاہور میں نادرا میگا سینٹر کے دورے کے دوران ٹوکن کے حصول کے لیے انتظار کا وقت کم سے کم کرنے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے سہولتوں کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کی جنہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا اعتماد اور مثبت رائے کسی بھی ادارے کی کامیابی ہے۔