Sunday, 29 November 2026, 08:24:09 am
 
پنجاب حکومت مویشیوں کے شعبے کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کر رہی ہے، جنید انوار
November 28, 2026

بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مویشیوں کے شعبے کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مویشیوں کے امراض کی تشخیصی لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید ویٹرنری تشخیصی سہولیات کی فراہمی سے مویشی مالکان کو اپنے جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند مویشی، خوشحال کسان اور پیداوار میں اضافہ قومی معیشت مضبوط بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔