سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے صنعتوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں دائودی بوہرہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مصنوعات کی تیاری، ملبوسات، دوا سازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ دھابیجی، خیرپور اور بن قاسم خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع موجود ہیں۔