امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت، خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اپر سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں اپنے چودہ سالہ دورِ حکومت کے دوران مبینہ بدعنوانی اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
امورِ کشمیر کے وزیر نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور وہاں کے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے صوبے میں امن کی بحالی کے لیے قربانیاں دینے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔