خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے آج چشمہ رائٹ بینک کینال کی بحالی کے کام کا افتتاح کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔
انہوں نے چشمہ ریسٹ ہاؤس میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے نہر کی بندش کے دوران کے مہینوں کا آبیانہ معاف کرنے اور ماضی میں نہر میں شگاف پڑنے سے متاثرہ دیہات کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔
گورنر نے ضلع میں آنکھوں کا ہسپتال قائم کرنے اور شہر میں الیکٹرک گرین بسیں چلانے کا بھی اعلان کیا۔