نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کفایت شعاری کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور عوامی خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ کیے بغیر صرف انتہائی ضروری اخراجات کو ترجیح دیں۔
انہوں نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں بچت اور اضافی کفایت شعاری کے اقدامات کی نگرانی اور عمل درآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال، وفاقی حکومت اور اس سے منسلک محکموں میں کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔