Sunday, 29 November 2026, 08:12:07 am
 
صارفین کو چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، اسحاق ڈار
November 28, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صارفین کو چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پرچون قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں، وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں۔