Sunday, 29 November 2026, 08:12:04 am
 
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
November 28, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت پر حالیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کویت کی قیادت اور برادرانہ عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کویت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ایک پاکستانی سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کویت میں پاکستانی سفارت خانہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور زخمی ہونے والی پاکستانی شہری کو تمام ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔