Sunday, 29 November 2026, 08:12:04 am
 
نائب وزیراعظم کا آئرلینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
November 28, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آئرلینڈ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آئرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر آفاق احمد سے گفتگو کے دوران کیاجنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔

اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں آفاق احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ان کا تجربہ پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔