اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے پنجابی زبان کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی ہماری مادری زبان ہے اور ہماری شناخت کا لازمی حصہ ہے، اس لیے ہمیں اس زبان کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی ثقافت محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن اور وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پنجابی زبان کی خدمت اور فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے پنجاب کے حقیقی ہیروز کو سراہنے اور اُنہیں سامنے لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا نجی سکولوں میں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے۔