Sunday, 29 November 2026, 08:12:06 am
 

مزید خبریں

 
میر واعظ عمر فاروق مسلسل دوسرے روز بھی گھر میں نظر بند
November 28, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق آج مسلسل دوسرے روز بھی گھر میں نظر بند رہے۔ ان پابندیوں کے باعث وہ اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی اور عوام سے آزادانہ میل جول سے محروم رہے۔

میر واعظ منزل کے ترجمان نے ایک بیان میں ان پابندیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جبری اور انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مذہبی آزادی کی اہمیت اور مذہبی رہنماؤں کے اس حق پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور مذہبی جذبات سے متعلق مسائل پر آواز اٹھا سکیں۔

دوسری جانب جموں و کشمیر یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین محمد اسلم ملک نے بھی میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔