Tuesday, 24 November 2026, 07:15:25 pm
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:مسلم لیگ کا مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظر بندی پر عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ
November 23, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کا فوری نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

مسلم لیگ جموں و کشمیر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مسرت عالم بٹ کی تقریباً تین دہائیوں پر محیط قید اور دو ہزار پندرہ سے جاری نظر بندی کا فوری نوٹس لیں۔