کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل اور فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔
ایک بیان میں حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کے حقیقی سیاسی مطالبے کو دبانے کے لیے اپنی فوج اور پولیس کے ذریعے ظالمانہ قوانین کا استعمال کر رہی ہے۔
ترجمان نے اقوامِ متحدہ اور دوسرے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے مظالم پر اس کا احتساب کریں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔