Thursday, 26 November 2026, 08:34:55 pm
 

مزید خبریں

 
کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر اظہارِ تشویش
November 26, 2026

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ علاقے میں اپنی ٹیمیں بھیجیں۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو منظم طریقے سے ان کی اپنی معیشت سے بے دخل کیا جا رہا ہے، کیونکہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے کی زمین، دریا اور معدنی دولت کو غیر مقامی افراد کے لیے کھول رہی ہے۔

اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے کان کنی کے ٹھیکوں کی آن لائن نیلامیوں نے ریت، بجری، جپسم، ماربل، لیتھیم اور دیگر وسائل پر مقامی اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے۔

اُدھر نئی دلی کی زیر کنٹرول انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کپواڑہ میں مزید دو کشمیری کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔