Monday, 23 November 2026, 01:58:55 am
 

مزید خبریں

 
عالمی تنظیموں کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں کریک ڈاؤن فوری بند کرنے کا مطالبہ
November 22, 2026

دس بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار معروف کشمیری خرم پرویز اور صحافی عرفان معراج کیخلاف مسلسل انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

خرم پرویز کی گرفتاری کے پانچ سال مکمل ہونے پر جاری ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کے عالمی نگران اداروں نے دونوں کارکنوں کیخلاف تمام مقدمات کی غیر مشروط واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کیخلاف کریک ڈائون فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا۔

تنظیموں نے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے کی پاداش میں برسوں قید کاٹنے کے بعد ضمانت پر رہائی کے باوجود خرم پرویز اور عرفان معراج کو طویل عدالتی کارروائیوں اور شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے کشمیری سول سوسائٹی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ روکنے کا بھی مطالبہ کیا اور بین الاقوامی مبصرین کو مقبوضہ جموں وکشمیرکیلئے آزادانہ اور بلا روک ٹوک رسائی دینے پر زور دیا۔