Wednesday, 28 October 2026, 04:18:49 pm
 
وزیراعظم کی رہائشی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
October 28, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رہائشی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ہاؤسنگ کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں میں اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر ہاؤسنگ نے وزیراعظم کو جاری ہاؤسنگ سکیموں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔