یورپی یونین کے سفیروں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر بات چیت میں پاکستان اور یورپی یونین کے دیرینہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔