اوٹاوا، کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں قونصل خانوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے لیے یوم سیاہ کشمیر کی تقریبات منعقد کیں۔
ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف
ورزیوں کی مذمت اور تنازع کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔