Wednesday, 28 October 2026, 03:15:18 pm
 
مصدق ملک کا صاف ہوا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر پالیسیاں مرتب کرنے پر زور
October 28, 2026

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق مسعود ملک نے صاف ہوا یقینی بنانے اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے موثر پالیسیاں مرتب کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے صاف ہوا کے بارے میں قومی کانفرنس سے آج اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث ملک کے معاشرے پر پڑنے والا معاشی بوجھ مجموعی قومی پیداوار کا چھ اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر نے کہا کہ صاف اور صحت بخش ماحول تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کلین ایئر فنڈ کے قیام کیلئے اپنے وسائل سے ایک کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔

مصدق ملک نے آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔