Wednesday, 28 October 2026, 02:09:09 pm
 
پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی، جنگ بندی کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں کر رہا ہے،جدون
October 28, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

ایران اور جوہری عدم پھیلا ؤکے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان کو اس امر پرتشویش ہے کہ ایران کے جوہری

معاملے کی صورتحال بگڑنے سے اس معاملے پر غور و خوض متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل اس مؤقف پر قائم رہا ہے کہ عدم تعمیل کے معاملات کو سیاسی رنگ دیے بغیر متعلقہ فریقوں کے حقوق و ذمہ داریوں کے مطابق جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے جیسے مجاز تکنیکی اداروں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔