وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
آج اسلام آباد میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان ریلویز میں انقلابی اصلاحات اور ادارے کو مستحکم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان ریلوے کی مال برداری کی خدمات میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔