Wednesday, 28 October 2026, 02:08:18 pm
 
پاکستان اور کویت کا دفاعی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم
October 28, 2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں دوطرفہ دفاعی و بحری تعاون سمیت پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ریئر ایڈمرل سیف الحملان نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی۔

دونوں جانب سے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا اور پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار میں اضافے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔