Wednesday, 28 October 2026, 02:07:47 pm
 
پاکستان اور جمہوریہ چیک دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں: صدر
October 28, 2026

صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور خوشگوار روابط کو مزید مستحکم بناتے رہیں گے۔

جمہوریہ چیک کے قومی دن کے موقع پر صدر پیٹر پاول کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مفید باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔

صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔